افریقی ملک تنزانیہ میں شدید زلزلہ،11 افراد ہلاک ، 200 سے زائد زخمی

زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 117 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، متعدد عمارتیں منہدم اور درجنوں افراد لاپتہ

اتوار 11 ستمبر 2016 11:10

باکوبا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء )افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے باعث 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ، زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 117 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تنزانیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.7 اور گہرائی 117 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے دیگر ممالک یوگنڈا ، روانڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے جس کے باعث وہاں پر بھی نقصان کا اندیشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :