فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے، فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے، ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
8ستمبر کے انتخابات میں ایم کیوایم دھاندلی اورتشدد کانشانہ بنی ،ہمیں وسائل نہیں دیے جارہے، سیاست کرنا اور سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ، کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب سب ادارے اس شہرکواون کریں گے،فیصل سبزواری
اتوار 11 ستمبر 2016 11:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے، فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے اور وہ چھٹیوں پر تھے ، ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے۔
وہ ہفتہ کو فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، فاروق ستار نے کہا کہ فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے ۔ فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے اور وہ چھٹیوں پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حامیوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ۔ ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ۔(جاری ہے)
ملک کی تیسری بڑی جماعت کو اب موقع ملنا چاہیے اور سیاسی بندشیں ختم ہونی چاہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فیصل سبزواری کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ سندھ میں کوٹہ سسٹم اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں موروثی سیاست نہیں ہم میں سے کسی کا کوئی رشتہ دار پارٹی میں نہیں ہے ۔ ایم کیو ایم نے غریبوں کو اسمبلیوں میں پہنچایا ۔ ملک کی چوتھی بڑی جماعت کو سینے سے لگانا چاہیے اور ہم پر سیاسی بندشیں ختم ہونی چاہییں،ہمارے بند دفاتر کھولے جائیں ،ہم عزیز آباد سے نکالے گئے تو ہم ڈیفنس نہیں گئے، ہم آگے کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں ، ایم کیو ایم جیسا سیاسی امن قومی اثاثہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بسیں جلانیکامقدمہ جھوٹاہے،ہم اسے مستردکرتے ہیں ، ہماری بے سروسامانی کا اندازہ آپ کو ہورہا ہوگا، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے، ہم نے وسیم اختر کی پے رول پر رہائی کا مطالبہ کیا ، نہ ہم ناظم آباد گئے ، ہم پی آئی بی کالونی میں آگئے ۔ اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم کسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے ،8 ستمبر کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،8ستمبر کے انتخابات میں ایم کیوایم دھاندلی اورتشدد کانشانہ بنی۔انہوں نے کہا کہ حیدرعباس سے میری ایک دو بار بات ہوئی،انکے خیالات واضح ہیں، ہمیں وسائل نہیں دیے جارہے، سیاست کرنا اور سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ، جب اس شہر کو بنانے کی بات کرتے ہیں توپاکستان بنانیکی بات کرتے ہیں، کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب سب ادارے اس شہرکواون کریں گے، جرائم کے خلاف آپریشن ہوتا رہنا چاہیے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 11 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
افریقی ملک تنزانیہ میں شدید زلزلہ،11 افراد ہلاک ، 200 سے زائد زخمی
-
سعودی مفتی اعظم خرابی صحت کے باعث اس بار خطبہ حج نہیں دیں گے
-
بھارت ، ہندو انتہا پسندی عیدالاضحی میں بھی مسلمانوں کی آڑے آگئی
-
ایران: برطانوی خاتون کو ’خفیہ الزامات‘ پر پانچ برس قید
-
مقتول اطالوی طالبعلم سے پوچھ گچھ کی تھی: مصر
-
” ہندو انتہا پسندوں کا دباؤ یا بھارت میں تیزی سے پھیلتے اسلام پر تشویش “
-
کینیا میں مسلمان طالبات کیلئے خوشخبری
-
سپین میں ٹرین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی
-
صارفین نوٹ سیون استعمال نہ کریں، سام سنگ
-
خواتین کے ساتھ سلوک کرنے کی بات آ ئے تو ہندوستانی دوہرا میعار رکھتے ہیں ، ریچا چڈا
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں عید الاضحی کیلئے ڈائٹ پلان تیار
-
وزیر اعظم کی ملک بھر میں 46 ہسپتالوں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایات جاری
-
گلگت بلتستان ، حلقہ ایل اے 6کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے پرنس سلیم 4ہزار689ووٹ لیکر کامیاب
-
کراچی، غیرقانونی رہائش پذیر بھارتی باشندہ گرفتار
-
صدر ممنون حسین عیدالاضحی سعودی عرب،وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاتی امراء منائیں گے
-
اینٹ کا جواب پتھروں سے دیں گے
-
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں واقعہ مدرسوں کا ازسرنو آڈٹ کرانے کا فیصلہ
-
نوشہرہ،سادہ لباس سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کرنے پر موٹروے پولیس اہلکار موبائل سمیت اغواء
-
گلوکارہ حمیرہ ارشد بچہ حوالگی کیس
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 266روپے کمی
-
برطانوی حکومت کی 22اگست کے ترتشدد واقعات کی پر زور مذمت
-
پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گیاندری میں سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 دہشت گرد ہلاک‘ ایک سیکورٹی اہلکار شہید‘ آئی ایس پی آر
-
عید الاضحی کے تینوں دن ایم کیوایم پاکستان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہیں کریں گی، فاروق ستار کا اعلان
-
’لبیک اللٰھم لبیک‘ کی صداوٴں سے مناسک حج کا آغاز
-
سکیورٹی اداروں کا ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن،161 دہشت گرد گرفتار
-
جعلی شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا ملازمین کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن ،8 اہلکار گرفتار 10 کی گرفتاری کیلئے چھاپے،18 افراد کے خلاف مقدمہ درج
-
فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے، فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے، ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں ... مزید
-
نندی پور میں تیل کی چوری چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ناکام کوشش کی گئی،خواجہ آصف
-
پاکستان کی سالمیت کیخلاف انٹرنیشنل سازش تیار
-
ایران، پاک چین راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہش مند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.