برطانوی حکومت کی 22اگست کے ترتشدد واقعات کی پر زور مذمت

برطانوی پولیس تمام شواہد کا نہایت توجہ سے تجزیہ کرے گی، مزید شواہد کی ضرورت ہوئی تو ہائی کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا،برطانوی ہوم آفس برطانیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کے ریفرنس کا باضابطہ جواب

اتوار 11 ستمبر 2016 11:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)گزشتہ ماہ وزارت داخلہ کی جانب سے22اگست کی صورتحال پر بانی ایم کیو ایم کیخلاف بھیجے جانے والے ریفرنس پر برطانوی حکومت کا باضابطہ جواب موصول ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق برطانوی ہوم آفس کے اعلی اہلکار کی جانب سے بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 22اگست کے ترتشدد واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، پاکستان کے ریفرنس کو میٹروپولیٹن پولیس کو بھیج دیا گیا ہے۔

برطانوی ہوم آفس نے جواب میں کہا ہے کہ برطانوی پولیس تمام شواہد کا نہایت توجہ سے تجزیہ کرے گی۔ مزید شواہد کی ضرورت ہوئی تو برطانوی ہائی کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا۔ برطانیہ میں پولیس مکمل طور پر آزاد اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے ۔