سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آردرج

پولیس نے ملزم کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء)کوئٹہ کے سول ہسپتال میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں نرسنگ کے فرائض سرانجام دینی والی بلقیس بی بی نے سول لائن تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ5 ستمبر کے روز وہ اپنی ڈیوٹی پر موجودتھی اور ہاسٹل میں اس کے کمرے میں اس کا 8 سالہ بیٹا اکیلا تھا کہ اس دوران بی ا ینڈ آر کے ملازم خدا بخش جو کہ الیکٹریشن کے کام کرنے آیا تھا موقع دیکھ کر اس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا میڈیکل رپورٹ کی مطابق ملزم خدا بخش کی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے دوسری جانب بلقیس بی بی نے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے کیونکہ ملزم کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہے لہٰذا پولیس اور حکومت معصوم بچے کو فوری طور پر انصاف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :