لاہور ، اہم مقامات پرچندوزتک دہشتگردحملوں کاخطرہ، صوبائی وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ،گورنر ہاوٴس ،وزیراعلی سیکریٹریٹ ،پنجاب اسمبلی ،لاہور ائر پورٹ ،اور پنجاب یونیورسٹی دہشتگردوں کے اہم ہدف شہربھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعددافرادزیرحراست

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے اہم مقامات گورنر ہاوٴس ،وزیراعلی سیکریٹریٹ ،لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب اسمبلی ،لاہور ائر پورٹ اورپنجاب یونیورسٹی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کی اہم شخصیات اور اہم پل بھی دہشت گردوں کے نشانہ پرصوبائی وزارت داخلہ نے وارنگ جاری کردی رات گئے لاہور میں لاری اڈہ ،ریلوے اسٹیشن سمیت تمام اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا انتہائی باوثوق زرائع نے بتایاکہ صوبائی وزارت داخلہ نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو آئندہ چند روز میں دہشت گردی کے خطرہ سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کے معاملات کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے دہشت گردوں کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھی ایک خط ملا جس میں دہشت گردوں نے لاہور ہائیکورٹ اور اسکے ارد گرد 11ستمبر تک 11دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے،مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے گورنر ہاوٴس ،وزیراعلی سیکریٹریٹ ،پنجاب اسمبلی ،لاہور ائر پورٹ ،اور پنجاب یونیورسٹی پر بھی حملے کی دھمکی دی ہے ،دہشت گردوں نے سرگودھا میں شعیہ علماء کرام اورفیصل آباد میں سنی علماء کرام سمیت مولانا کفائت اللہ خان سمیت خوشاب سے بشیر اوکاشا کو بھی دھمکی آمیز خط تحریر کیے ہیں جبکہ دہشت گردوں نے اٹک پل ،خوشحال پل سمیت ڈیرہ لانگ پل کو بھی دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی ہے دہشت گردوں کی ان دھمکیوں کے بعد حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے لاہور میں اہم مقامات پر پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا جو رات گئے جاری رہا جس میں متعددمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیاجارہاہے۔