وزیراعظم نے پچھلے سال کی نسبت 4 لاکھ روپے کم ٹیکس دیا

عمران خان نے 76 ہزار ،حمزہ شہباز شریف نے 63 لاکھ ٹیکس ادا کیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پچھلے سال کی نسبت 4 لاکھ روپے کم ٹیکس دیا ،عمران خان نے 76 ہزار ٹیکس ادا کیا حمزہ شہباز شریف نے 63 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم نے 2014 ء میں 26 لاکھ 11 ہزار 37 روپے ٹیکس ادا کیا تھا جبکہ 2015 ء میں 21لاکھ 95 ہزار 341 روپے ٹیکس دیا جو پچھلے سال سے 4 لاکھ 15 ہزار 696 روپے کم ہے۔

(جاری ہے)

ارکان پارلیمنٹ میں حمزہ شہباز نے 63 لاکھ 30 ہزار 632 روپے ٹیکس دیا ‘ پرویز الٰہی نے 14 لاکھ 3 ہزار 947 روپے ٹیکس دیا۔ 2015 ء میں پرویز الٰہی نے 13 لاکھ 49 ہزار 677 روپے ٹیکس دیا تھا جہانگیر ترین نے 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 8 لاکھ 47 ہزار 622 ‘ شیخ رشید نے 3 لاکھ 12 ہزار 383 ‘ عمران خان نے 76244 ‘ مولانا فضل الرحمن نے 49902 ‘ طارق فضل چوہدری نے 34664 ‘ وفاقی وزیر زاہد حامد نے 70216 روپے ٹیکس ادا کیا ‘ دانیال عزیز نے 4 لاکھ 21 ہزار 928 روپے ٹیکس دیا۔