شنگھائی: نئی حکومتی اراضی پابندیوں بارے افواہیں پھیلانے والے سات افراد گرفتار

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:47

شنگھائی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء ) شنگھائی میں نئی حکومتی اراضی پابندیوں بارے افواہیں پھیلانے والے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ آ ن لائن نئی اراضی پابندیوں کیلئے بہتر فروخت اور کمیشن فیسوں کی غلط افواہیں پھیلانے کے الزام میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل نئی اراضی پابندیوں کے حوالے سے آ ن لائن معلومات فراہمی لوگوں کو گمراہ کیا جارہا تھا