بھارت‘ اڑیسہ میں بس پل سے گر گئی‘ 16 افراد ہلاک‘ 30 سے زائد زخمی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایکسپریس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک‘ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دی جی پولیس کے بی سنگھ نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ کے علاقہ بیوریونا مانیٹری میں ایک مسافر بس پل سے گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :