افغان فورسز نے ترین کوٹ کے متعدد مقامات سے طالبان کو پسپا کردیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 10:46

ترین کوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء )افغان فورسز نے صوبہ اْرْوزگان کے دارالحکومت ترین کوٹ کے متعدد مقامات پر طالبان کو پسپا کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق باغیوں کی کارروائی کو موٴثر جواب دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے تمام اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز طالبان نے اچانک حملہ کرتے ہوئے ترین کوٹ شہر کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ صوبائی حکومت کے نائب ترجمان نے بتایا ہے کہ آج شہر شمال مشرقی نواحی علاقوں میں اکا دکا مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن جلد ہی صورتحال کنٹرول میں کر لی جائے گی۔ گزشتہ روز کی لڑائی میں آٹھ حکومتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :