ایل این جی کی کسی صوبہ میں قلت نہیں ،وزارت پٹرولیم

تیل کے کنویں دریافت کرنا پرائیویٹ کمپنیوں کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی ،وزیر پٹرولیم شاہد خاقان کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء )وزارت پٹرولیم نے ایوان بالا میں بتایا کہ ایل این جی تمام صوبوں میں موجود ہے کسی صوبہ میں قلت نہیں ہے۔ تیل کے کنویں دریافت کرنا پرائیویٹ کمپنیوں کا کام ہے اس میں حکومت کی جانب سے کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے متعدد سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں جہاں بھی تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور وہ محدود مدت کے لئے گیس فراہم کرتے ہیں بعد ازاں اگر گیس تیل کے اخراجات بڑھ جائیں تو پھر اس کنویں کو بند کر دیا جاتا ہے۔

سوال کے جواب میں بتایا کہ پرائیویٹ کمپنیاں گیس و تیل دریافت کرتی ہیں اس پر حکومت کی رقم خرچ نہیں ہوئی ہے جب گیس نکل آئے تو پھر حکومت کمپنی سے گیس کی قیمت دیکر اپنی اپنی تحویل میں لیتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں 5گیس کے ذخائر موجو دہیں جو کہ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ داشو ضلع میں گیس ذخائر کا معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید ایوان کو بتایا کہ ملک میں آئل اینڈ گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ گیس کی کمی کو پورا کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :