عوام کیلئے خوشخبری ،حکومت کا عیدالاضحیٰ کے دنوں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء )عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو عید قربان پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،عید کے تینوں روز عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں تاہم ہائی لاسز ایریاز میں لوڈ شیڈنگ کی جائیگی وزارت پانی و بجلی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں منگل، بدھ، جمعرات کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور اس حوالے سے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ میں کمی تو کی جائیگی لیکن ختم نہیں ہوگی ذرائع کا کہنا ہے اس فیصلے کا مقصد عید کے دنوں میں عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہ

متعلقہ عنوان :