کراچی، فائرنگ کا نشانہ بننے والے د و پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی سیکورٹی ڈیوٹی پر بھیجنے کا انکشاف

ایس ایس پی عرب کیخلاف تحقیقات شروع

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء) ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی سیکیورٹی ڈیوٹی پر بھیجے جانے کے انکشاف کے بعد ایس ایس پی عرب کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ڈیفنس میں فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کوغیرقانونی سیکیورٹی ڈیوٹی پر بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرعزیز کے رشتے دارسینئرپولیس افسر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عرب مہر نے اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر بھیجاتھا اور کسی اعلیٰ افسر سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی زون کا سپاہی ماجد،ایس ایس عرب مہرکے ساتھ ڈیوٹی پرتعینات کیاگیاتھاجبکہ سپاہی اشتیاق انوسٹی گیشن سینٹرل میں عرب مہرکے ماتحت ڈیوٹی کررہاتھا لیکن دونوں اہلکاروں کوعرب مہرنے اپنے رشتے دار کی سیکیورٹی پر لگادیاتھا۔اعلی پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی عرب مہر کے خلاف تحقیقات کا آغآز کردیا گیاہے۔واقعے میں جاں بحق دونوں اہلکاروں کی نمازجنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہراوردیگراعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :