نیوزی لینڈ :چھ سالہ بچی نے سٹور لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی

چھ ڈاکو سٹور میں گھسے تو سارہ نے ملازم کو بچانے کیلئے ڈاکو کے ہاتھ پکڑ لئے ، نیوزی لینڈ کی سب سے بہادر لڑکی کا خطاب ملا

جمعہ 9 ستمبر 2016 10:41

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء) نیوزی لینڈ میں چھ سالہ بچی اپنے سٹور کے ملازمین کو بچانے کے لیے چھ مسلح ڈاکووٴں کے سامنے ڈٹ گئی۔ مسلح ڈاکو دیکھ کر بڑے بڑوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کی چھ سالہ بچی کی بہادری نے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

اپنے سٹور میں گھس آنے والے چھ مسلح ڈاکووٴں کے سامنے ڈٹ گئی اور ملازم کو بچانے کے لیے ڈاکو کے ہاتھ پکڑ لیے۔ ننھی سارہ کے والد سٹور کے مالک سہیل پٹیل کے مطابق سارہ نے ایک ڈاکو بھی پکڑنے کی کوشش کی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سارہ کو نیوزی لینڈ کی سب سے بہادر لڑکی کاخطاب ملا ہے جس پر اس کے والدین خوش ہیں۔