آج پی اے سی اجلاس میں ایف بی آر نیب پانامہ لیکس بارے تحقیقات بارے آگاہ کریگا

جمعرات 8 ستمبر 2016 10:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پانامہ لیکس پر اب تک ہونے والی تحقیقات بارے ایف بی آر،نیب اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کے سربراہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔پی اے سی نے ایف بی آر،نیب،ایس ای سی پی کے سربراہوں کو طلب کر رکھا ہے یہ طلب پی ٹی آئی کے رکن عارف علوی کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے سی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوگا،پانامہ لیکس میں 600 سے زائد پاکستانیوں کی کمپنیوں کا ذکر ہے ان میں شریف خاندان،وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے اور بیٹی مریم نواز کا نام بھی شامل ہے،ان 600افراد نے پاکستان کی دولت لوٹ پر بیرون ملک میں چھپا رکھی ہے،پانامہ لیکس ہونے والی معلومات نے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔پی اے سی بھی ان لیکس کی بدولت 600پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرے گی اور ان سے جواب طلب کرے گی،ایف بی آر،نیب اور ایس ای سی پی تینوں اداروں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افراد کے خلاف انکوائری کریں