اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرشوکت ورک کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 8 ستمبر 2016 10:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لاپتہ قریبی ساتھی اور اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرشوکت ورک کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست ڈاکتر عبدالقدیر خان کے وکیل بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی ساتھی شوکت ورک کو نامعلوم افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ شہری کی بیوی عائشہ ورک کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر اسکی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قانون جافذ کرنے والے اداروں کو شوکت ورک کی فوری بازیابی کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :