عمران خان نے چیئر مین ایف بی آر پر الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ، تردید کرتے ہیں،اسحاق ڈار

اس طرح کے الزامات سے چیئر مین ایف بی آر ہی نہیں بلکہ ادارے کو بھی نقصان پہنچا ہے،وزیر خزانہ کا ردعمل

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے چیئر مین ایف بی آر پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے ۔ ہم اس بیان کی تردید کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں چیئر مین ایف بی آر سے متعلق عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو الزامات چیئر مین ایف بی آر پر لگائے ہیں اسکا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین ایف بی آر ایک ایماندار شخص ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے بناء ثبوت کے الزامات لگائے ہیں، جبکہ چیئر مین ایف بی آر نے اس سال ریونیو میں 60فیصد تک کا اضافہ کیا ہے جو انکی ایمانداری اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات سے ادارے اور اسکے ملازمین پر منفی الزامات مرتب ہوتے ہیں۔ عمران خان کے اس طرح کے الزامات سے چیئر مین ایف بی آر ہی نہیں بلکہ ملک کے ادارے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔