نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے غیر ملکی شخص کے گمشدہ 4000امریکن ڈالراور 4000افغانی کرنسی ان کے حوالے کر دی

بدھ 7 ستمبر 2016 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک غیر ملکی شخص کا گمشدہ پرس جس میں مبلغ 4000امریکن ڈالراور 4000افغانی کرنسی موجود تھی برآمد کرکے ان کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے (M-1) کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب ایک شخص بنام غلام حیدر سکنہ افغانستان جو اپنی کرولا نمبر ا-379اے وی وی میں سوارتھا۔

جس نے موٹروے پولیس کے افسران ایس پی اومرتضیٰ خان اور پی اوشاہ حبیب اللہ کو بتایا کہ دوران سفر ان کا ایک پرس گم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مبلغ 4000امریکن ڈالراور 4000افغانی کرنسی، ایک عدد آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء موجودہیں ۔یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے پرس کی تلاش شروع کردی ۔کچھ ہی دیر بعد موٹروے پولیس کے افسران کو مذکورہ پرس کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب سروس ایریا سے ملا۔بعدازاں موٹروے پولیس کے افسران ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ پرس ،رقم بمعہ قیمتی اشیاء غلام حیدر سکنہ افغانستان کے حوالے کیا گیا ۔جس نے موٹروے پولیس افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :