الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 سے محمد یوسف کسیلہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 7 ستمبر 2016 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 سے محمد یوسف کسیلہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 سے محمد یوسف کسیلہ نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے تناظر میں ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔