نیشنل ایکشن پلان ،پنجاب بھر میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی 3ہزار 427این جی اوز کو بند کر دیا گیا

رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل بھی جاری

بدھ 7 ستمبر 2016 09:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء)نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی 3ہزار 427این جی اوز کو بند کر دیا گیا ، رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل بھی جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد این جی اوز نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں جن کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکروٹنی اور آڈٹ کا حکم دیا گیاجس پر 10ہزار سے زائد این جی اوز میں سے 3ہزار 427کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب وحید اختر انصاری نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک این جی اوز کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور اور پنجاب بھر میں فعال این جی اوز کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل بھی جاری ہے جس کے ذریعے 4215این جی اوز کا مکمل ڈیٹا جیو ٹیگ ہو چکا ہے جس کے تحت مذکورہ این جی اوز کی تمام معلومات آ ن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔پنجاب میں10ہزار این جی اوز میں 3ہزار 427کا مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونا سکیورٹی اداروں پر بہت بڑا سوال ہے لیکن دوسری جانب پنجاب حکومت کی ان این جی اوز کے خلاف کاروائی بھی خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :