مادھوری ڈکشت کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، علاج کے لئے امریکی ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا

بدھ 7 ستمبر 2016 09:58

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مادھوری ڈکشت اچانک طبعیت کی خرابی کے باعث امریکا روانہ ہو چکی ہیں، جہاں انھیں علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سے مادھوری ڈکشت کے کندھے میں شدید درد ہو رہا تھا۔ مادھوری ایک ٹی وی ریلیٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کے کندھے میں درد شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاج کیلئے ممبئی کے ڈاکٹروں کو چیک اپ کروایا لیکن انھیں کوئی افاقہ نہ ہوا۔ تکلیف میں شدت کے باعث انہوں نے امریکا جانے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشت کے خاوند امریکا میں ڈاکٹر ہیں۔ مادھوری ڈکشت نے شادی کرکے امریکہ میں ہی سکونت اختیار کر لی تھی لیکن کچھ سال پہلے وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھارت واپس لوٹی تھیں۔

متعلقہ عنوان :