چیف سیکرٹری پنجاب کی نجی سکولوں کو فیس میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایات

بدھ 7 ستمبر 2016 10:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے نجی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین پر فیسوں کی مد میں بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے یہ ہدایات اپنی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں جاری کی ہیں جس میں سیکرٹری سکولز سمیت دیگر افسران اورنجی سکولوں کے مالکان کی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے وہ نجی سکول جو بچوں کے والدین سے چار ہزار روپے تک فیس وصول کررہے ہیں فیس میں مزید اضافہ نہیں کریں گے اجلاس میں نجی سکولز کے مالکان نے فیسوں میں اضافہ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا معیار تعلیم بہتربنانے اور ان کو اور سہولتیں فراہم کرنے پر آنے والے اخراجات فیسوں کی شکل میں پوررے کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :