ملک بھر میں 51واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ‘ وفاقی دارلحکومت میں 31توپوں جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ‘دن کا آعاز وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ ہوا

بدھ 7 ستمبر 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) چاروں صوبوں،آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 51واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ‘ وفاقی دارلحکومت میں 31توپوں جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ‘دن کا آعاز وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ ہوا۔ 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پوری قوم نے پیر (یوم دفاع) کی صبح 9 بجکر 29 منٹ سے 9 بجکر 30 منٹ تک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں 1965ء کی جنگ کے جذبے کی طرح وطن عزیز کے دفاع کا عزم کرے گی۔

ایک منٹ کی خاموشی کے دوران تمام سڑکوں پر ٹریفک رک گئی ۔ٹی وی اور ریڈیو سمیت تمام میڈیا پر 9 بجکر 30 منٹ سے 9 بجکر 32 منٹ تک قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد 65ء کی جنگ کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ یہ پیغام دینے کیلئے کیا گیا ہے کہ پوری قوم دشمن کیخلاف ملک کے دفاع کیلئے ایک بار پھر متحد ہے اوروطن عزیز پر کسی بھی غیر ملکی خطرہ کو ناکام بنائے گی۔

6 ستمبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کیا جانا 65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں جامع ایک ماہ کے پروگرام کا حصہ ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے ملک سے محبت اور دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور مسلح افواج نے بے مثال بہادری اور جرات کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر شہداء اور محسنوں کی یاد میں ملک بھر میں صبح 9.29 پر سائرن بجائے گئے ، شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ریڈیو اور ٹی وی پر قومی ترانہ اور ملی نغمے نشر کیے گئے ۔یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی کی گئی، مساجد میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا ۔

یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداء افواج پاکستان کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ یہ دن 6 ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے جب بزدل بھارتی افواج نے مغربی پاکستان کے محا ز پر جنگ چھیڑی اور اچانک لاہور پر حملہ کر دیا ۔

اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرتے ہوئے دشمن افواج کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی کئی نسلیں اسے یاد رکھیں گی۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ملک کی سلامتی ، دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے ،عوامی خوشحالی ، قومی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

اس موقع پر شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوئیں جہاں اہم حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ گیریژن کمانڈرز اور اعلیٰ فوجی حکام نے حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانیکی۔ اس سلسلہ میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ان پاکستانی افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جرات و بہادری سے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔

یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہدائے افواج پاکستان کی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیااور پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو ئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کیا ۔یوم دفاع پاکستان اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ ارض وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور دشمن کی ہر سازش کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

گوجرانوالہ میں پاک فوج کی وردیوں میں ملبوس سکول کے طلبہ و طالبات نیدشمن فوج کے حملے کو ناکام بنا کر بھارت کو پیغام دیا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے ، کمسن طلبہ نے اشاروں میں قومی ترانا پڑھا مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔ طالبات نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیو پاکستان کا نشان بنا کر قوم کو یکجا رہنے کا پیغام دیا۔

جنگی ملی نغموں اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔ ملکی سلامی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ طلبہ و طالبات نے بہادر پاکستانی افواج کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کیا بلکہ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قومی پرچم کے سائے تلے سب ایک ہیں۔ فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں بھی یوم دفاع کی تقریب کو جنگی طیاروں نے فضائی کرتب دکھا کرچار چاند لگا دئیے۔

پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے عملی مظاہرے حاضریں کا لہو گرماتے رہے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فورٹرس سٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب ہوئی۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ حاضرین کی بڑی تعداد پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے عملی مظاہرے دیکھ کے بے حد محظوظ ہوئی۔ جنگی مشقوں میں توپ خانے کے استعمال اور جنگی طیاروں کے فضائی کرتب نے بچوں بڑوں سبھی سے خوب داد حاصل کی۔

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی یوم دفاع کی تقریبات روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں ، عوام نے پاک فوج کے جوانوں کی شاندار کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پشاور میں یوم دفاع کی تقریبات کا انعقاد کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور آئی جی ایف سی شاہین مظہر محمود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی گئی۔

چھ ستمبر 1965کو دشمن کے عزا ئم کو خا ک میں ملا نے والے جنگی سا زو سا ما ن کی نما ئش راولپنڈی کے ایو ب نیشنل پا رک میں کی گئی ،دشمن سے چھینے جا نے والے 9ٹینک نما ئش کا حصہ بنا ئے گئے ،وطن عزیز کے دفا ع کو کا میا ب بنا نے والے جنگی سا زو سا ما ن کو عوا م کے سا منے پیش کیا گیا ،نما ئش میں پا ک فو ج کے زیر استعما ل ٹینک اور گا ڑیا ں بھی رکھی گئی ،اس موقع پر ایو ب پا رک کے منتظم عبد الر حمن کا کہنا تھا کہ ایسی نما ئش کا مقصد عوا م اور بچو ں کو اپنے ما ضی کے ہیروز کے با رے میں آگا ہی دینا ہے ،نما ئش میں دیکھنے کے لئے سکو ل کے بچو ں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی ،اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ نما ئش میں جنگی سا زو سا ما ن دیکھ کر اپنے ابا ؤ اجدا د اور ملکی دفا ع میں جا نیں قر با ن کر نے والو ں کی قر با نیو ں کا اندا زہ ہو تا ہے ،والدین کا کہنا تھا کہ ایسی نمائش سے بچو ں کے لئے کا فی مستفید رہی ہے انھیں علم حا صل ہوا ہے کہ ملکی دفا ع کے لئے افوا ج پاکستان نے کس طر ح قر با نیا ں دی ہیں، ایسی نما ئشو ں سے بچو ں میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہو تی ہے ۔

پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر قاسم ائیر بیس دھمیال کیمپ میں دفاعی سارزو سامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ دفاعی نمائش میں دفاعی آلات رکھے گئے ہیں ‘صبح 9بجے سے سہ پہر تین بجے تک عام شہریوں بشمول خواتین اور بچوں نے دفاعی سازو سامان کی نمائش دیکھی ۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے یوم دفاع کے موقع پر نیا گیت "فضاؤں کے محافظ" بھی ریلیز کیا ہے ‘گیت کی کمپوزنگ رضوان الحق نے کی جبکہ یہ گیت عمیر جسوال نے گایا۔

گیت فضاؤں کے محافظ گیت میں پاک فضائیہ کے ملک کے دفاع کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی گئی ۔یہ گیت چار حصوں پر مشتمل ہے جس میں پہلا پاک فضائیہ کی جانب سے ملک کی فضائی حدود کی اس وقت کی کارکردگی جب کوئی دشمن ملک کا طیارہ حدود میں داخل ہو تو اسے گھیر ے میں لیکر اتار لیا جائے ۔دوسر حصے میں فضائی دفاع انتباہ ہے جب پاک فضائیہ کے طیارے اور عملہ کسی بھی لمحے کے نوٹس پر حملے کے لئے تیار رہتا ہے ۔

دوسرا حصہ فورسز کا زمین اور سمندر میں آپریشن سے متعلق ہے جس میں پاک فضائیہ ‘پاک بحریہ کیساتھ ملکر آپریشن میں حصہ لیتی ہے اور دشمن کے حملے کوناکام بنانے کے ساتھ ساتھ انھیں ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے ۔گیت کا تیسرا حصہ پی اے ایف پی اے ایف کے بری فوج کے آپریشن میں موثر حصہ سے متعلق ہے ۔ جس میں دہشت گردوں اور جنگجو کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور سرحدی حفاظت کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا جاتا ہے ۔گیت کے چوتھا حصہ ان کے نام منسوب کیا گیا جو ان مشینوں کو چلاتے ہیں اوران کو بطور ہتھوڑا استعمال کر کے پاکستان کے خلاف مذموم مقاصدرکھنے والوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :