کراچی،لندن ، پاکستان اور بدلہ گروپ کے بعد اب ایم کیو ایم کا جانشین قائد تحریک گروپ سامنے آگیا

منگل 6 ستمبر 2016 04:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)ایم کیو ایم لندن ، ایم کیو ایم پاکستان اور بدلہ گروپ کے بعد اب کراچی میں جانشین قائد تحریک گروپ سامنے آگیا ہے ، پیر کو مذکورہ گروپ کی جانب سے صدر کے علاقوں میں جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حق دار ہے کے نعروں پر مبنی بینر آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہائیکورٹ کے اطراف اور پاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے بانی متحدہ قومی موومنٹ کے حق میں بینر لگا دیئے ہیں جن پر جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حق دار ہے ،درج ہے۔ بینرز پر جانشین قائد تحریک الطاف حسین درج ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے قریب لگا بینر اتار دیا گیا ہے۔ بینرز لگانے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔