لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کو ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس معطل کردیا

منگل 6 ستمبر 2016 04:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ اپوزیشن سے تعلق کی بنا پرایف بی آر نے جہانگیر ترین کوتیرہ کروڑروپے ویلتھ ٹٰیکس کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اپوزیشن سے تعلق کے باعث سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل میں کہاکہ ایف بی آر کو ویلتھ ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے۔جہانگیر ترین کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف بی آر کی جانب سے ویلتھ ٹیکس وصول کرنے کانوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین کو بھجوایا گیا تیرہ کروڑ روپے کانوٹس معطل کرتے ہوئے ایف بی آر حکام سے تیس ستمبرتک وضاحت اور جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :