وزارت داخلہ نے 6 ستمبر کو جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

منگل 6 ستمبر 2016 04:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) وزارت داخلہ نے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے یوم دفاع 6 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موبائل سروس نہ معطل کرنے سے متعل پی ٹی اے کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 6 ستمبر کو موبائل سروس بند کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جسے وزارت داخلہ نے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :