ملائیشیاء ، صدر رزاق کے خلاف ملائشیا کے اپوزیش رہنماوٴں کا اتحاد

منگل 6 ستمبر 2016 04:29

کوالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)ملائشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم اور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے درمیان اتحاد ہو گیا ہے۔ ایک نئے سکیورٹی بِل کے ذریعے وزیر اعظم نجیب رزاق کو اضافی اختیارات دینے کے امکان پر دونوں رہنما مل کر اس قانون کی مخالفت پر تیار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی کے کٹر مخالفین کوالالمپور کی ایک عدالت میں پیر کے روز جمع ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا کے سامنے مصافحہ بھی کیا۔ اس عدالت میں انور ابراہیم کی جانب سے نئے قانون کو غیر آئینی قرار دینے کی ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ صدر نجیب رزراق کی جانب سے پیش کیے گئے نئے قانون کی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مخالفت کر رہی ہیں۔