اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (آج) شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر غور کرے گی

منگل 6 ستمبر 2016 04:27

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (آج) منگل نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں میزائل تجربات پر غور کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس سلامتی کونسل کے ارکان جاپان اور امریکہ کی درخواست پر بلایا گیا۔ شمالی کوریا نے پیر کو تین بیلسٹک میزائل کے تجربات کئے، یہ تجربات طاقت کے اظہار کیلئے جاپانی سمندر میں کئے گئے اور ایسے وقت میں کئے گئے جب گروپ آف 20 کا سربراہ اجلاس چین میں ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :