فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کی تجویز پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ماسکو میں ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی

منگل 6 ستمبر 2016 04:27

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کی تجویز پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ماسکو میں ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی۔ اس ملاقات کا مقصد نئی امن کوششوں کو بروئے کار لانا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ہمراہ اس ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینیوں کی طرف سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا اسرائیل ان کوششوں کے نتیجہ میں وعدوں کی پاسداری کرے گا یا گزشتہ وعدہ خلافیوں کی تاریخ کو دہرائے گا۔

ماسکو میں فلسطینی سفارتکار نے کہا ہے کہ ہم نے روس سے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس روس کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم اور روسی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں علم ہے اور ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ اسرائیل ملاقات کے حوالے سے ضروری اقدامات سے اجتناب کر رہا ہے۔ فلسطینی سفیر نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ عنوان :