کوئٹہ، بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ کے کارندے اور6سہولت کارگرفتار

فرنٹیئرکوربلوچستان نے مغوی بچے کوبازیاب کرالیا،اغواء کاربچے کوافغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیتے تھے، فرنٹیئر کور بلوچستان چلتن سکاؤٹ کے کمانڈنٹ کرنل توصیف شہزاد کی ایف سی مدد گار سینٹر میں پریس کانفرنس

منگل 6 ستمبر 2016 04:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)فرنٹیئر کور بلوچستان نے بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ کے کارندے اور 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا اغواء کار گروہ بچے کو اغواء کر کے افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیتے تھے ان خیالات کا اظہار فرنٹیئر کور بلوچستان چلتن سکاؤٹ کے کمانڈنٹ کرنل توصیف شہزاد نے ایف سی مدد گار سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں چاغی کے علاقے سے اغواء کاروں نے ایک10 سالہ بچے سیدبنی ولد محمد علی اغواء کیا تھا اور اسے افغانستان لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے ایک اغواء کار کو حراست میں لے کر بچے کو بازیاب کرا لیا گرفتار اغواء کارکی نشاند ہی پر اس کے مزید6 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے اغواء کار گروہ بچوں کو اغواء کر کے افغانستان بھجواتا تھا جہاں انہیں دہشتگردی میں استعمال کرنے کا اندیشہ ہے جہاں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس گروہ کا قلع قمع کیا جائیگا اب تک اغواء کاروں نے6 سے7 بچوں کو اغواء کئے تھے اور ان بچوں کو 5 لاکھ روپے کے عیوض فروٹ کرتے تھے گرفتار ہونیوالے اغواء کاروں میں مقامی اور افغانی شامل ہے مزید اغواء ہونیوالے بچوں کو جلد بازیاب کرا لیا جائیگا بچے کی بازیابی پر ان کے والد محمد علی نے بتایا کہ ہم ایف سی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ہمارا لخت جگر لوٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :