پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع،تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچایا جائیگا،خرم دستگیر

پاک افغان بارڈر پر سفری دستاویزات کے بغیر کسی کو بھی بارڈر کراس نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تاہم افغان سرحد کے قریب جنگ میں زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو بھارتی مظالم کے خلاف عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنے کے بارے میں لکھ دیا،سرتاج عزیز،قومی اسمبلی وقفہ سوالات

منگل 6 ستمبر 2016 04:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔ پاک افغان بارڈر پر سفری دستاویزات کے بغیر کسی کو بھی بارڈر کراس نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تاہم افغان سرحد کے قریب جنگ میں زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘ افغانستان کے ساتھ ویزہ پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے‘ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو بھارتی مظالم کے خلاف عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنے کے بارے میں لکھا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹرین پر مشتمل 20 رکنی وفد کو دیگر ممالک بھیجا گیا ہے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یکم جون سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ افغان بارڈر سے مکمل دستاویزات کے بغیر کوئی بھی شخص بارڈر کراس نہیں کر سکتا ویزا لینے کا کام تیزی سے جاری ہے اور سب کو تفصیلی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد نجیب نے اسمبلی کو بتایا کہ فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں سندھ کو حصہ دیا جاتا ہے اور کے پی کے کو کچھ بھی نہیں دیا جاتا کیوں کہ سمندر سندھ میں ہے اور کے پی کے کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ یوکرائن سے 2014-15 ء میں گندم درآمد کی گئی تھی زراعت کی ترقی کیلئے اب گندم کو درآمد نہیں کیا جائے گا۔ سکندر بوسن نے کہا کہ یوکرائن سے گندم کی درآمد پر ایک انکوائری کرائی گئی ہے اور گندم کی درآمد پر ساٹھ فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ لوگ باہر سے گندم نہ خرید سکیں اور ملکی گندم ہی استعمال ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں زرعی اجناس کی قیمتیں بہت کم ہوگئی ہیں جس سے دنیا بھر کے کسانوں پراثر پڑا ہے کوشش کی جارہی ہے کہ گندم کی کاشت کو کم کیا جاسکے۔ وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب میں 1448 پاکستانی قیدی موجود ہیں اور حج کے بعد ان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ قیدیوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا اور قیدیوں کے فی خاندان کو 50,000 روپے کی امداد دی گئی ہے گزشتہ سال 9 لاکھ 50 ہزار لوگوں کے اقامے کی تجدید کرائی گئی اور ہر ماہ کئی ہزار لوگوں کو ریگولرائز کیا جاتا ہے۔

زیادہ تر لوگ غیر قانونی طور پر سعودی عرب جانا چاہتے ہیں وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ کپاس کی کوالٹی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی کوالٹی میں اضافہ اور برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ملک میں کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں پیدا ہونے والی کاٹن کا خام مال ملک کے اندر ہی استعمال ہو تاکہ انڈسٹری کو پروموٹ کیا جاسکے اور رواں سال کاٹن کی فصل میں تیزی نظر آئے گی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور پابندیوں کی وجہ سے اقتصادی روابط میں کمی آئی تھی لیکن پابندیوں کے لگنے کے بعد تجارت جو کہ 1.2 بلین ڈالر رہ گئی تھی اسے 5 بلین ڈالر تک لایا جائے گا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر دوبارہ کام شروع ہوگیا ہے۔ ایران میں کمرشل ڈیفنس ونگز کی وجہ سے سٹاف کا ہونا لازمی ہے اور باقی ممالک انڈیا‘ ترکی اور انڈونیشیا سے کافی کم ہے۔

اور اگر ضرورت پڑی تو مزید سٹاف بھی رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ایمبیسیوں میں کام کرنے والے افسران کا وقت تین سال کیلئے ہوتا ہے بعض اوقات ان کی مدت میں اضافہ بھی کردیا جاتا ہے اور تمام افسران کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ایسا کم ہوتا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر افسران کو واپس بلایا جائے۔ 8 جولائی کے بعد اپنے تمام سفارتخانوں کو لکھا ہے کہ وہ انڈیا کے رویے کے حوالے سے دیگر ممالک کے حکمرانوں سے بات کریں سے بات کریں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور سفارتخانوں کو وہ رسائی حاصل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہاں سے وفود کو مختلف ممالک میں بھیجا ہے وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط ریاض پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ ملک کے اندر زیادہ تر گیمز پہلے آرمی کرواتی تھی لیکن اس دفعہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے خود سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا تاکہ صوبوں میں ہم آہنگی پیدا ہوسکے اور دہشت گردی کی اس فضا میں سپورٹس کا انعقاد ایک اہم قدم تھا ۔

انہوں نے کہاکہ فٹبال کے تمام عہدیدار فیفا کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور فیفا نے ہی زبردستی الیکشن کروائے ہیں اور اکتوبر میں ان کے الیکشن کروائے جائیں گے یہ کلبوں کا کام ہے کہ وہ کن افراد کو نامزد کرتے ہیں اور حکومت نے ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کررہی یہ ا ور اب سپورٹس صوبوں کا کام ہے کہ وہ اس میں کیا اقدامات کرتی ہے اور کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے پوری دنیا میں ٹیلنٹ گلیوں اور سکولوں سے حاصل ہوتا ہے لیکن دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں کمی آئی ہے اور تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سپورٹس کمپلیکس لازمی قرار دیا جانا چاہیے ۔

نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین اس لئے بنایا تھا کہ وہ ملک میں کرکٹ کی بحالی کیئے اپنا کردار ادا کرین اور دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتے جس کی بڑی وجہ دہشتگردی ہے اور دیگر ممالک اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر رضا مند نہیں ہوتے پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود اثار قدیمہ ملکی اثاثہ ہیں اور ٹیم میں تبدیلی کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور نمبر ون ٹیم بن گئی ہے ۔

خرم دستگیر نے وقفہ سوالات میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ ہندوستان سے 1209 اشیاء کے علاوہ باقی تمام پر ٹریڈ ہوسکتی ہے اور کراچی سے ہورہی ہے پاکستان میں ٹریڈ کی کمی کی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں زراعت اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے لیکن ڈالر کی قیمت کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ برس موسمی اثرات کی وجہ سے کپاس کی فصل میں واضح کمی آئی تھی لیکن رواں برس کپاس کی فصل اچھی ہے اور امید ہے کہ گزشتہ برس کی کمی پوری ہوجائے گی برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد کوئی زیادہ ایفکٹ نہیں ہوگا اگر کرنسی کی قیمت کم ہوتی تو بھی اس کا اثر پاکستان پر ہوگا اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس ٹی پلس حاصل ہے۔