آرمی چیف سے برطانوی خصوی نمائندہ برائے پاکستان، افغانستان کی ملاقات

علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 6 ستمبر 2016 04:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے خصوی نمائندہ برائے پاکستان اور افغانستان کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی نمائندہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ائی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان اوون جنکنز نے پیر کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘ خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اوون جنکنز نے خطے میں استحکام اور امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔