پنجاب کے کاشتکاروں میں 50 سے 60لاکھ سمارٹ فون مکمل طور پر مفت تقسیم کیے جائیں گے،ڈاکٹر عمر سیف
پیر 5 ستمبر 2016 10:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کی وضاحت کرتے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں میں 50 سے 60لاکھ سمارٹ فون مکمل طور پر مفت تقسیم کیے جائیں گے اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تحفہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سمارٹ فون پنجاب کے تاریخی کسان پیکج کے تحت دیے جانے والے سالانہ100ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فور ی اور شفاف تقسیم کے لئے دیے جا رہے ہیں اور ان کی تقسیم انشا اللہ اسی سال اکتوبر میں شروع ہو جائے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ یہ منصوبہ پانچ سال پر محیط ہے اورپہلے سال5لاکھ کسانوں کو سمارٹ فون دیے جانے کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سمارٹ فون میں پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ ایپلی کیشن اردو زبان میں انسٹال ہو گی جس کا استعمال نہائت آسان ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے کسان گھر بیٹھے شعبہء زراعت کے اعلیٰ ماہرین سے رابطہ کرسکیں گے اور فصلوں کی بہتر کاشت ، برداشت وزیادہ پیداوار کے لئے مفید مشورے لے سکیں گے جبکہ انہیں موسم، فصلوں کی بیماریوں، ان کے علاج اور کھاد و ادویات کے بروقت استعمال بارے الرٹ بھی موصول ہو ں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ قبل ازیں کسانوں کو آسان زرعی قرضوں کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن سمارٹ فون کے ذریعے بینک کے ایجنٹ اورپٹواری کا کردار زیادہ تر ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح قرضے کا حصول آسان ہونے کے ساتھ ساتھ محکمانہ کرپشن کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 5 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پی اے ایف میوزیم ، کراچی میں پاک فضائیہ کی یادگارِ شہداء کا افتتاح
-
کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں فوڈپوائزنگ سے 500طلباء کی حالت غیرہوگئی
-
بہاولپور،سول ہسپتال میں چودہ سالہ لڑکی کاگینگ ریپ
-
پنجاب کے کاشتکاروں میں 50 سے 60لاکھ سمارٹ فون مکمل طور پر مفت تقسیم کیے جائیں گے،ڈاکٹر عمر سیف
-
ڈ یرہ غازی خان ، نومولود بچی مردہ حالت میں برآمدشہریوں نے کتے کے منہ سے چھڑا لیا
-
فیصل آباد،ن لیگ میں چوہدراہٹ کی جنگ، عابدشیرعلی اور راناثناء اللہ کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی ،گھونسوں کی بارش ،متعددکارکن زخمی
-
مہمند ایجنسی ، 7سالہ بچی غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کی مالک
-
وادی نیلم :دوسری شادی میں رکاوٹ،شوہر نے پہلی بیوی کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا
-
جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میں ایگزٹ پولز، جرمن چانسلر کی جماعت تیسرے نمبر پر چلی گئی
-
سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقات
-
عالمی رہنما ’کھوکھلے مذاکرات‘سے اجتناب کریں،چینی صدر
-
افغانستان ،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،50 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی
-
داعش کیخلاف آپریشن کیلئے ترکی کے مزید ٹینک شام میں داخل ہو گئے
-
ہمدان کا فوجی اڈہ سپریم لیڈر کے حکم پر روس کو دیا گیا
-
سعودی فورسز اور اتحادی طیاروں کی حوثیوں پر بمباری ،کئی ٹھکانے تباہ
-
نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے تحت ملک بھر میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
-
بھارتی پارلیمانی وفد کی سرینگر آمد،حریت رہنماؤں کاملنے سے انکار،بھارتی فوج کی فائرنگ سے250 سے زائد کشمیری زخمی
-
وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر اہلخانہ کو جاری نوٹسز کی جواب کی تیاری کا عندیہ دیدیا
-
پہلے راؤنڈ میں آل شریف کی کرپشن اور ملک دشمنی کے ثبوت قوم کے سامنے رکھے، طاہر القادری
-
پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے،خورشید شاہ
-
قوم پرغداری کا دھبہ لگوانے والے آج دنیاوی فائدے کیلئے راء کے ایجنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،مصطفی کمال
-
بلوچستان میں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کیاجائے گا،ثناء اللہ زہری
-
ایف آئی اے ا ہلکاروں کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتیں انتخابات کی اہل نہیں ہونگی،الیکشن کمیشن
-
درست ترین ڈیٹا بیس کے حصول کے لیے سپارکو اور حکومت پنجاب میں اشتراک عمل کا فیصلہ
-
بیرون ملک پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فراہمی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر یکم ستمبر سے جی ایس ٹی میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کر دیا
-
بھارتی وزیر اعظم کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.