بھارتی وزیر اعظم کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال

چین اور بھارت کو ایک دوسرے کے تزویراتی مفادات کیلئے حساس ہونا پڑے گا، مودی خدشات کا احترام کرتے ہوئے تعمیری انداز میں اختلافات کو دورکرنا چاہئے،چینی صدر

پیر 5 ستمبر 2016 11:09

ہانگجو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھا رتی وزیر اعظم نے چینی صدر سے کہا کہ نئی دہلی اور بیجنگ کو ایک دوسرے کے تزویراتی مفادات کے لئے حساس ہونا پڑے گا ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خدشات کا احترام کرتے ہوئے تعمیری انداز میں آپس کے اختلافات کو دورکرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

چین کے مشرقی شہر ہانگجو میں ہندوستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی امور خارجہ وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدرکے ساتھ اپنی 35 منٹ کی ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ کو بتایا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی امنگوں، خدشات اور اسٹریٹجک مفادات کااحترام کرنا چاہئے۔چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ چین بھارت کے ساتھدوطرفہ تعلقات میں مشکل سے حاصل کی گئی اچھی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے کام کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :