نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے تحت ملک بھر میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
150 سے زائد دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا متعدد بم ناکارہ بناکر کوئٹہ اور صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا
پیر 5 ستمبر 2016 11:04
کوئٹہ ،چمن ،کراچی،مہمندوخیبرایجنسیز، پشاور ،بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2016ء)نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے دوران ملک بھر سے 150 سے زائد دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ، جن میں کرسچن کالونی حملے کے 4مبینہ سہولت بھی شامل ہیں، متعدد بم ناکارہ بناکر کوئٹہ اور صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔
ملک بھرسے خبر رساں ادارے کو موصولہ اطلاعات کے مطابق چمن میں کومبنگ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے۔(جاری ہے)
چمن کے علاقے گلدارہ باغیچہ میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی۔
گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب سے 2 بم برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ صوابی کے علاقے ملک آباد میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو بم برآمد کرلئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں بم ناکارہ بنا دیئے۔ بم ناکارہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 36مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ادھر مردان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں سے سکیورٹی فورسز نے 20مشکوک افراد کو گرفتار کیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے تینوں مشتبہ افراد کوتفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے کورونہ میں کیا گیا، جہاں سے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنیوالوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔گرفتار سہولت کاروں میں شاہد، اعجاز، ضیاء الرحمان اور ضیاء محمد شامل ہیں ، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔کراچی کے گلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں دستی بم ، پستول ، رائفلیں اور دیگر چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 20 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،آپریشن میں بلدیہ ٹاؤن کے تمام تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔قانون نافذ کرنے والے ادروں نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ادھر بنوں میں بھی فورسز نے ڈومیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں درجن بھر کلاشنکوفیں ، متعدد رائفلیں ، دھماکہ خیز مواد و دیگر چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔جمرود کے علاقے ملا گوری کے نواح میں کارروائی کی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ، دہشت گرد گزشتہ روز زخمی حالت میں فرار ہو ا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی ہے جو دہشت گردی اور تحریب کاری کے مختلف مقدما ت میں نامزد تھا جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس کے دیگر دو ساتھی فرا ر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پراس کے ساتھیوں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔سکیورٹی فورسز نے اس دوران مختلف علاقوں سے 10افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتارشدگان مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور اگر ان میں کوئی بے گناہ ثابت ہوا تو انہیں رہا کردیا جائیگا۔ادھر مہمند ایجنسی، تحصیل صافی علینگار میں 2 الگ الگ بارودی سرنگ دھماکوں میں ایک سیکورٹی فورسز اہلکار اور ایک خاصہ دار شہید۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ، مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز تحصیل صافی کے علاقہ کوزچمر کنڈ میں گزشتہ دنوں جرگہ کے ذریعے مسمار شدہ مکان میں نصب بارودی سرنگ سیکورٹی فورسز اہلکارناکارہ بنا رہے تھے کہ اچانگ دھماکے سے پھٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول لیویز و خاصہ دارفورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا کہ اس دوران روڈ کنارے دوسرا بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مقامی خاصہ دار نبی ولد پام جان شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز و خاصہ دار نے سرچ آپریشن جاری رکھاہوا ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 5 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پی اے ایف میوزیم ، کراچی میں پاک فضائیہ کی یادگارِ شہداء کا افتتاح
-
کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں فوڈپوائزنگ سے 500طلباء کی حالت غیرہوگئی
-
بہاولپور،سول ہسپتال میں چودہ سالہ لڑکی کاگینگ ریپ
-
پنجاب کے کاشتکاروں میں 50 سے 60لاکھ سمارٹ فون مکمل طور پر مفت تقسیم کیے جائیں گے،ڈاکٹر عمر سیف
-
ڈ یرہ غازی خان ، نومولود بچی مردہ حالت میں برآمدشہریوں نے کتے کے منہ سے چھڑا لیا
-
فیصل آباد،ن لیگ میں چوہدراہٹ کی جنگ، عابدشیرعلی اور راناثناء اللہ کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی ،گھونسوں کی بارش ،متعددکارکن زخمی
-
مہمند ایجنسی ، 7سالہ بچی غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کی مالک
-
وادی نیلم :دوسری شادی میں رکاوٹ،شوہر نے پہلی بیوی کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا
-
جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میں ایگزٹ پولز، جرمن چانسلر کی جماعت تیسرے نمبر پر چلی گئی
-
سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی روسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقات
-
عالمی رہنما ’کھوکھلے مذاکرات‘سے اجتناب کریں،چینی صدر
-
افغانستان ،مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،50 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی
-
داعش کیخلاف آپریشن کیلئے ترکی کے مزید ٹینک شام میں داخل ہو گئے
-
ہمدان کا فوجی اڈہ سپریم لیڈر کے حکم پر روس کو دیا گیا
-
سعودی فورسز اور اتحادی طیاروں کی حوثیوں پر بمباری ،کئی ٹھکانے تباہ
-
نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے تحت ملک بھر میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
-
بھارتی پارلیمانی وفد کی سرینگر آمد،حریت رہنماؤں کاملنے سے انکار،بھارتی فوج کی فائرنگ سے250 سے زائد کشمیری زخمی
-
وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر اہلخانہ کو جاری نوٹسز کی جواب کی تیاری کا عندیہ دیدیا
-
پہلے راؤنڈ میں آل شریف کی کرپشن اور ملک دشمنی کے ثبوت قوم کے سامنے رکھے، طاہر القادری
-
پیپلز پارٹی سڑکوں پر نہیں آرہی ، عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے،خورشید شاہ
-
قوم پرغداری کا دھبہ لگوانے والے آج دنیاوی فائدے کیلئے راء کے ایجنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،مصطفی کمال
-
بلوچستان میں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کوآگاہ کیاجائے گا،ثناء اللہ زہری
-
ایف آئی اے ا ہلکاروں کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتیں انتخابات کی اہل نہیں ہونگی،الیکشن کمیشن
-
درست ترین ڈیٹا بیس کے حصول کے لیے سپارکو اور حکومت پنجاب میں اشتراک عمل کا فیصلہ
-
بیرون ملک پاکستانیوں کو مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی فراہمی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر یکم ستمبر سے جی ایس ٹی میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کر دیا
-
بھارتی وزیر اعظم کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.