آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں میدان مارے گی ، نثار کھوڑو

تنظیم سازی کے سلسلے میں کارکنان کی رائے لی جا رہی ہے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی تاریخ میں پہلی بار انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے جس سے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے

اتوار 4 ستمبر 2016 13:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کوآرڈینشن کمیٹی کے چیئرمین /صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں میدان مارے گی ، کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں تنظیم سازی کے سلسلے میں کارکنان کا جوش و جذبہ قابل دید ہے تنظیم سازی کے سلسلے میں کارکنان کی رائے لی جا رہی ہے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی تاریخ میں پہلی بار انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے جس سے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے کارکنان اپنے اندر موجود صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں سابق عہدے داروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سکھر کے کارکنان کو سکھر کی مئیر شب مبارک ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں پی پی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقد اجلاس کے بعد تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کوآرڈنیشن کمیٹی کے اراکین مولابخش چانڈیو ، سید نفیسہ شاہ جیلانی ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ و دیگر رہنما موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ، ڈویژنل اور ضلعی سطع کی تنظیم نو کے سلسلے میں تجویز کندہ ناموں صوبائی صدر کے لئے مولابخش چانڈیو ، نفیسہ شاہ ، خورشید شاہ ، قائم علی شاہ ، نثار احمد کھوڑو ، جنرل سیکریٹری کیلئے سعید غنی ، نفیسہ شاہ جیلانی ، لعل بخش بھٹو ، راشد ربانی ، مولابخش چانڈیو ، پریس سیکریٹری کیلئے نعمان اسلام شیخ ، مولانا بخش چانڈیو ، سکھر ڈویژن کیلئے صدر اویس قادر شاہ ، ڈاکٹر مہرین بھٹو ، جام اکرام اللہ دھاریجو ، جاوید شاہ جیلانی ، حاجی انور خان مہر ، جنرل سیکریٹری کیلئے نذر محمد دایو ، امروز مہر ، ڈاکٹر مہرین بھٹو ، پریس سیکریٹری کیلئے غلام قادر شیخ ، رائے ناز بوزدار ۔

ضلع سکھر کیلئے صدر حاجی انور مہر ، ڈاکٹر آفتاب سومرو ، سید کمیل حیدر شاہ ، سید جاوید شاہ جیلانی ، سید اویس قادر شاہ ، جنرل سیکریٹری کیلئے سید اویس شاہ ، بابر بوزدار ، رائے ناز بوزدار ، غلام قادرشیخ ، قاضی عبدالسمیع ، لیاقت خالدی ، میاں عبدالقوی ، آفتاب سومرو ، جاوید شاہ جیلانی جبکہ ضلعی پریس سیکریٹری کیلئے عبدالسمیع قاضی ، سید نسیم عباس شاہ ، رائے ناز بوزدار ، میاں عبدالقوی ، لیاقت خالدی اور غلام قادر سولنگی اعلان کیا اور کارکنان سے تنظیم سازی میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی ۔واضع رہے کہ پی پی کے سنیئر رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کیلئے تجویز کندہ ناموں پر کارکنان سے رائے شماری لی جا رہی ہے تاکہ انکے امیدوار بھرپور اکثریت سے کامیاب ہو سکے۔