پانامہ لیکس نوازشریف کے گلے پڑ چکی ہے اسکی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ‘ مخدوم جاوید ہاشمی

عمران خان جمہو ری ہے اور نہ ہی جمہوریت پسند کرتے ہیں شوکت خانم سے کسی کوئی وزیر اعظم پیدا کر نا زیادتی ہوگی ‘کنٹینرز والوں کے مقاصد واضح نہیں مقاصد طے کیے بغیر منزل نہیں مل سکتی ‘موجودہ چےئر مین نیب کو جانتاہوں وہ احتساب نہیں کرسکتے‘ حکومت کی پوزیشن اس وقت کمزور ہے اور طاہر القادری تب ہی آتے ہیں جب کوئی انکو لاتا ہے ‘کہیں ایسانہ ہوجائے نوازشر یف‘آصف زرداری ‘عمران خان اور الطاف حسین سمیت چاروں مائنس نہ ہوجائے ہمیں حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا موقعہ ملنا چاہیے‘گفتگو

اتوار 4 ستمبر 2016 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نوازشریف کے گلے پڑ چکی ہے اسکی شفاف تحقیقات ضرور ہونی چاہیے ‘کنٹینرز والوں کے مقاصد واضح نہیں مقاصد طے کیے بغیر منزل نہیں مل سکتی ‘موجودہ چےئر مین نیب کو جانتاہوں وہ احتساب نہیں کرسکتے ‘حکومت کی پوزیشن اس وقت کمزور ہے اور طاہر القادری تب ہی آتے ہیں جب کوئی انکو لاتا ہے ‘کہیں ایسانہ ہوجائے نوازشر یف‘آصف زرداری ‘عمران خان اور الطاف حسین سمیت چاروں مائنس نہ ہوجائے ہمیں حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا موقعہ ملنا چاہیے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں کوئی احتساب چاہتا ہے مگر اس کا فیصلہ سڑکوں نہیں ہوناہوگا اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کو چلنے دیں ورنہ یہاں کوئی نظام اور حکومت نہیں چل سکے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نوازشر یف کے گلے میں پڑ چکی ہے اس لیے نوازشر یف کو ملک میں شفا ف احتساب کا نظام لانا ہوگا ورنہ آنیوالے دنوں میں ان کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے اور آج بھی موجودہ حالات میں حکومت کی پوزیشن کمزور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہو ری ہے اور نہ ہی جمہوریت پسند کرتے ہیں شوکت خانم سے کسی کوئی وزیر اعظم پیدا کر نا زیادتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نے شیخ رشید کے بارے میں جو کچھ کہا ہے انکو وہ نہیں کہنا چاہیے ۔