طاہر القادری الزام ثابت کردیں تو سیاست اور ملک چھوڑ دوں گا،وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر کا چیلنج

اتوار 4 ستمبر 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر نے سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کو چیلنج دیا ہے وہ اپنے لگائے ہوئے الزام ثابت کردیں تو سیاست اور ملک چھوڑ دوں گا،طاہر القادری نے اتنا بڑا جھوٹ بولا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو طاہر القادری کی حکومت پر الزام تراشی پر ردعمل دیتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ طاہر القادری نے سفید جھوٹ بولا ہے ، میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ الزامات ثابت کردیں تو میں سیاست اور ملک دونوں چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ عنوان :