لاہور ، بچے کی موت کی خبر جھوٹی نکلی،بچہ ہسپتال پہنچ گیا،ڈاکٹروں نے بچالیا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)صوبائی دارلحکومت لاہور میں بچے کی موت کی خبر جھوٹی نکلی،بچہ ہسپتال پہنچ گیا،ڈاکٹروں نے بچالیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور میں راستے بند ہونے کے باعث میڈیا نے زہر کھالینے والے بچے کے والد کو پولیس کی منتیں کرتے دکھایا کہ اسے ہسپتال جانے دیا جائے اوربعد میں خبر پھیلی کہ بچہ دم توڑ گیا،جس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بچے کی موت تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے ہوئی،والدین اگر ایف آئی آر درج کرانا چاہیں تو درج کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ بچے کی موت حکومت کے راستے بند کرنے کی وجہ سے ہوئی تاہم رات گئے نجی ٹی وی نے بتایا کہ زہرکھانے والے بچے کو دوسرے راستے سے ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے اسکی جان بچالی ہے جس پر رانا ثناء اللہ پھر سامنے آگئے اور کہا کہ میڈیا میں جس بچے کو دکھایا گیا تھا وہ ہسپتال میں ہے اور اس کی جان بچالی گئی ہے

متعلقہ عنوان :