بھارتی وزیراعظم ویتنام کے دورے پر

دفاعی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے نصف بلین ڈالر کی امدد کی پیشکش

اتوار 4 ستمبر 2016 13:46

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)نریندر مودی نے ویتنام کے دورے پر میزبان وزیراعظم نوئن شوان پھْک کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں بھارتی وزیراعظم نے ویتنام کے ساتھ دفاعی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے نصف بلین ڈالر کی امدد کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

مودی کے دورے پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک درجن سے زائد مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ نریندر مودی کی جانب سے دفاعی شعبے میں تعاون کی پیشکش ویتنام اور چین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت پر تنازعے کیضمن میں دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :