ڈینش پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا داعش کا رکن تھا، عماق

اتوار 4 ستمبر 2016 13:46

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی حامی نیوز ایجنسی عماق نے رپورٹ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ڈنمارک کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا جہادی تنظیم کا ایک رکن تھا۔ ڈینش پولیس اہلکاروں کی ہلاکت منشیات کے ایک اڈے پر چھاپے کے دوران ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ان پر گولیاں میسا ہوجچ نامی شخص نے چلائی تھیں۔ اسی چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا ہوجچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعہ دو سمتبر کو دم توڑ گیا تھا۔ ڈنمارک کی پولیس نے ہوجچ کا تعلق بنیاد پرست اسلامی گروپ مِلاتو ابراہیم سے ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ داعش سے ہمدری رکھتا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :