محمد برطانیہ میں ایک بار پھر بچوں کا مقبول ترین نام قرار

اتوار 4 ستمبر 2016 13:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)محمد نام کو ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے سب سے مقبول ترین نام قرار دیدیا گیا۔برطانیہ کے محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے 2015 کے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں بظاہر سرفہرست ہے مگر پھر بھی محمد نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے۔اس کی وجہ محمد نام کے انگلش ہجوں یا اسپیلنگ میں فرق ہے۔

برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ کے مطابقاس فہرست میں محمد نام چار جگہ موجود ہی اپنے اسپیلنگ کے فرق کی وجہ سے ہے ورنہ سب کا مطلب ایک ہی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست 100 ناموں میں پہلی بار 1924 میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔اس کی ایک ممکنہ وجہ برطانیہ اور ویلز میں مسلم آباد ی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نام تو ایک ہی ہے مگر یہ لوگوں پر ہے کہ اس کے ہجے یا اسپیلنگ کیسے کرتے ہیں، مگر سب کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔اس سے پہلے 2014 میں بھی محمد نام برطانیہ میں سرفہرست رہا تھا جبکہ اس سال عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :