فاروق ستار کو گرفتار کرنے والے رینجرز ڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچ گئے

مداحوں نے گھیر لیا ، سیلفیاں بنوانا شروع کردی ، پولیس اور عدالتی عملہ بھی شامل

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء)ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز ڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچے تو مداحوں نے سلیفیاں بنوانا شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور نعرے بازی کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر سے فاروق ستار کو حراست میں لینے والے رینجرز کے ڈی ایس آر رانا ٹھاکر سٹی کورٹ پہنچے تو مداحوں نے گھیرلیا،مداحوں میں پولیس اہلکار اور عدالتی عملہ بھی شامل تھا۔ مداحوں نے رانا ٹھاکر کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :