سپریم کورٹ پانچ ہزار لین دین کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

فریقین پانچ ہزار ایدھی سینٹر کو بطور عطیہ د ینے پر راضی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آخر کار پانچ ہزار لین دین کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، دونوں فریقین اس بات پر راضی ہو گئے کہ یہ پانچ ہزار ایدھی سینٹر کو بطور عطیہ دے دیا جائے گا، عدالت نے دونوں فریقین کے معاہدے کو منظور کرتے ہوئے 22ستمبر کو ایدھی سینٹر کی پانچ ہزار رقم وصولی کی رسید عدالت میں پیش کرنے کے ساتھ ہی مقدمہ دفتر داخلہ کرنے کا حکم صادر فرما دیا، یہ مقدمہ عدالت کے تین رکنی بینچ میں کسی سربراہی جسٹس دوست محمد کر رہے تھے یہ مقدمہ ایک الیکٹرانکس چیکنگ اور سپریم کورٹ کے وکیل ملک محمد اکرم کے درمیان چلا کر رہا تھا، جس کا بل آکر گزشتہ روز فیصلہ ہو گیا، مقدمے کی تفصیلات کے مطابق دونوں فریقین میں الیکٹرانکس ریموٹ کی حرمت پر اختلافات پیدا ہوئے درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد اکرم ملک نے ریموٹ کی وقت غیر معیاری کرنے پر چیکنگ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس کا آخر کار گزشتہ روز سپریم کورٹ تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا ہے۔