جنوبی افریقہ میں قتل کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:19

جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء )جنوبی افریقی پولیس کے کرائمز ریسرچ کے شعبے نے بتایا ہے کہ اپریل سن 2015 سے لیکر مارچ سن 2016 کے بارہ مہینوں میں مختلف شہروں اور قصبوں میں قتل کی اٹھارہ ہزار 673 واردتیں ہوئی ہیں۔ اس طرح ایسے واقعات میں یہ اضافہ پانچ فیصد ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے کرائمز ریسرچ شعبے کے سربراہ نارمن سیکوکونے کے مطابق قتل کے یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں بیان کردہ عرصے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اکاون قتل کیے گئے۔ سیکوکونے نے یہ بھی بتایا کہ گھروں اور دفاتر میں ڈاکے کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :