سیم سنز گروپ نے مالم جبہ سکائی ریزارٹ میں تبادہ شدہ چیئر لفٹ کو دوبارہ تعمیر کردیا ،عمران خان نے افتتاح کیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:11

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے ملک میں سیاحتی انڈسٹری کو فروغ دینے کے مثبت اقدام کے تحت سیم سنز گروپ نے مالم جبہ سکائی ریزارٹ میں ایک چیئر لفٹ کو دوبارہ تعمیر کیا ہے جسے دہشتگردوں نے تباہ کر لیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس منصوبے کا افتتاح کیا جس میں بیک وقت208افراد سوار ہو سکتے ہیں، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیم سنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم الرحمان نے امید ظاہر کی کہ تقریحی ذریعے میسر ہونے سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ تمام دنیا کے سیاح یہاں کا رخ کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی سیاحتی صنعت کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں اور سوات کے اس خوبصورت خطہ میں معاشی سرگرمیون کو فروغ دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مالم جبہ ہوٹل اور ریزارٹ کو سنگ میل منصوبے کے طور پر پلان کیا گیا ہے جسے خطے کے جغرافیائی اور تاریخی تناظر میں بنایا گیا جو کہ ہمالیہ کے دامن میں ایک آخری سیاحتی منزل ہوگی، اس منصوبے کی کامیاب تکمیل سے ہمارا گروپ یہ امید ظاہر کرتا ہے کہ مختلف تہذیبوں اور اولیات کے لوگ باہم ایک ہونگے، جس سے عالمی ہم آہنگی بڑھے گی اور دنیا میں پاکستان کا ایک مضبوط مثبت امیج واضح ہوگا، انہوں نے کہا کہ وہ صرف مقامی تعمیراتی میٹریل کا استعمال کر رہے ہیں اور اس تمام منصوبے کی پراپرٹی کو روایتی سواتی لکڑی کی کندہ کاری کے نمونوں اور بنے ہوئے کپڑوں سے مزین کر رہے ہیں، ان فنون نے ہمیشہ ایک بہت خاص اور منفرد ثقافتی رخ سے خطے کو تماز کیا ہے، یہاں پر بیان کرنا قابل ذکر ہے کہ یہ چیئر لفٹ 640میٹر طویل اور اس میں103کیبل کارٹ گے ہوئے ہیں جو 208لوگون کو منزل کی جانب لے جا سکتی ہے، گزشتہ چیئر لفٹ میں 52کیبل کارٹ میں صرف 104لوگ جا سکتے تھے، گروپ ایک 5سٹار ہوٹل کو ترقی دے رہا ہے اس میں 110کمرے، وسیع کانفرنس رومز، سپا ایک فٹ نس سینٹر، بینکویٹ ہال اور مختلف اقسام کے ریسٹورنٹ ہونگے، اس ریزارٹ میں گرمیوں اور سردیوں کے ملے جلے کھیل اور تفریحی سرگرمیاں ہوا کریں گی، اس چیئر لفٹ کے علاوہ سکیٹنگ، سکی انگ،ہائی کنگ، منی گولف کورس، گھڑ سواری آرچری، پیراگلائیڈنگ، زپ لائن، سنو بورڈنگ اور دیگر بے شمار تفریحی سہولیات ہونگی، سکی انگ دنیا بھر میں ایک اہم کھیل ہے اور باوجود کہ پاکستان کو قدرت نے بے شمار جگیں عطا کی ہیںِ، پاکستان میں اس کھیل کی کوئی سہولیت مہیا نہیں، اس ریزارٹ پر دہشتگردوں نے 2008ء میں حملہ اور قبضہ کیا جسے بعدازاں پاکستان آرمی نے دلیری سے خالی کرایا، تاہم اسے دہشتگردوں سے خالی کراتے ہوئے ریزارٹ اورچیئرلفٹ کی سہولت دونوں زمین بوس ہوئے،سی ای او نے اپنے گروپ کی جانب سے عمران خان کا خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان بنانے صوبائی حکومت کا پولیس، صحت، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں کامیاب قیادت کیلئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :