کیوبا اور امریکہ کے درمیان نصف صدی بعد باقاعدہ فضائی روابط دوبارہ بحال ہو گئے

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:03

سانتا کلیرا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) کیوبا اور امریکہ کے درمیان نصف صدی کے بعد دوبارہ باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پچپن سال کے بعد کیوبا اور امریکہ کے درمیان فضائی سروس کے دوبارہ آغاز پر جیٹ بلیو ایرویز کا طیارہ ایک سو پچاس مسافروں کو لے کر فورٹ لاؤڈرڈیل فلوریڈا سے سانتا کلیرا پہنچا ہے طیارے کے مسافروں میں امریکی ٹرانسپوریٹشن وزیر فوکسس ایئرلائن ایگزیکٹو اور دیگر شامل تھے پرواز میں شامل مسافروں نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔