آسٹریلیا ، دہشتگرد گروپوں کی حمائت کرنے والے ایک شخص کو 8 سال سزائے قید سنا دی گئی

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:03

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا میں دہشتگرد گروپوں کی حمائت کرنے والے ایک شخص کو آٹھ سال سزائے قید سنا دی گئی ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سڈنی کا شہری حامدیالقدسی ملک کا وہ پہلا شخص ہے جسے وفاقی غیر ملکی حملے اور بھرتی کے قوانین کے تحت سزا سنائی گئی اپنے ریمارکس میں نیو ساؤتھ ویلز کی سپریم کورٹ کی جسٹس کریسٹین ایڈامسن نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شوائد ہیں کہ حامدی القدسی نے دہشگرد گروپوں کے لئے ایک کمانڈر کا کردار نبھایا اور متعدد دہشتگرد گروپوں کی معاونت بھی کی ۔