سنگاپور میں 13 بھارتی شہری زیکاوائرس کا شکار ہو گئے

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) بھارت کے سنگاپور میں تیرہ شہری زیکاوائرس کا شکار ہو گئے ہیں بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ریکاس سواروپ نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگاپور میں تیرہ بھارتی شہری زیکاوائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں قائم بھارتی مشن نے انہیں آگاہ کیا ہے واضح رہے کہ سنگاپور میں ایک سو سے زائد افراد زیکاوائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔