بھارت،ایک سال میں جنسی زیادتی کے 34 ہزار 600 واقعات

نئی دہلی خواتین کیلئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ، اوسطاً ہر روز 6 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، بھارتی رپورٹ

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء)بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد وشمار کے مطابق 2015 کے دوران ملک بھر میں جنسی زیادتی کے 34 ہزار 600 واقعات جبکہ جنسی حملوں کے 1لاکھ 30 ہزار کیس درج کیے گئے جبکہ صرف نئی دہلی میں یومیہ 6 خواتین ریپ کا شکار ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سن 2014 کے مقابلے میں سن 2015 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کی تعداد میں 950 کا اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی اخبار نے اس رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی دار الحکومت نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، جہاں گزشتہ برس خواتین کے خلاف جنسی حملوں کے 9 ہزار 100کیس ریکارڈ کیے گئے۔ان میں 2 ہزار 200 ایسی خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یوں گزشتہ برس نئی دہلی میں اوسطاً ہر دن 6 خواتین کو رَیپ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :