برطانوی عوام کی اکثریت برقعے پر پابندی کے حق میں، عوامی جائزہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء)برطانیہ میں کرائے گئے ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت ملک میں برقعے پر مکمل پابندی چاہتی ہے۔ معروف گیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں کئے گئے ایک عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں جتنے عوام برقعے کے حق میں ہیں، اس سے دگنی تعداد میں اس کے مخالف ہیں، جب کہ عوام کی ایک بڑی تعداد ملک میں مسلم خواتین کے زیراستعمال تیراکی کے مخصوص لباس برقینی پر بھی پابندی کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

یو گوو (YouGov) نامی عوامی جائزے میں 16 سو 68 برطانوی شہریوں سے رائے طلب کی گئی، جس میں سے 57 فیصد نے برطانیہ میں برقعے پر پابندی کے لیے قانون سازی، 36 فیصد نے پابندی نے مکمل پابندی جب کہ صرف دس فیصد نے ایسی کسی پابندی کے خلاف رائے دی۔یہ عوامی جائزہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب کہ بحیرہء روم کے کنارے آباد فرانسیسی شہروں میں بْرقینی پر پابندی عائد کیے جانے اور عدالت کی جانب سے یہ پابندی کالعدم قرار دیے جانے کے تناظر میں ایک بحث جاری ہے۔ فرانس میں پہلے ہی برقعے پر پابندی عائد ہے